21 جون 2014 - 06:14
برازیل کی خاتون آیت اللہ موسوی کے دفتر میں حاضر ہو کر شیعہ ہو گئی

برازیل کی ایک خاتون آیت اللہ موسوی اردبیلی کے دفتر میں حاضر ہوئی اور زبان پر کلمہ شہادتین جاری کر کے مسلمان ہو گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برازیل کی خاتون لوسیس لدژا فرئیرا سیلوا (Lvsys Ldzha Fryyra Silva) شیعہ مذہب کے بارے میں تحقیقات کرنے کے بعد آیت اللہ العظمیٰ موسوی اردبیلی کے دفتر میں حاضر ہوئی اور شہادتین زبان پر جاری کر کے شیعہ مذہب قبول کر لیا۔
۳۷ سالہ برازیل کی اس خاتون نے جو پہلے عیسائی مذہب کی ماننے والی تھی مذہب جعفری کو قبول کرنے کے بعد کہا: میں نے اسلامی احکام اور دینی قوانین کے بارے میں پوری تحقیقات کرنے کے بعد شیعہ مذہب قبول کیا ہے میں اب کوشش کروں گی کہ تمام مسائل کو یاد کر کے ان پر عمل کروں۔
اس خاتون نے آخر میں آیت اللہ موسوی اردبیلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک نسخہ قرآن مجید اور دینی مسائل پر مبنی کتب کا مطالبہ کیا موصوف نے ہسپانیائی زبان میں ترجمہ شدہ قرآن کریم اور دیگر اسلامی کتابوں کو انہیں ہدیہ کے طور پر دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲